Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاجرین کو لانے والا جہاز ضبط کرلیا جائے گا، اٹلی

روم ۔۔۔اٹلی نے کہا ہے کہ وہ 226 مہاجرین کو لانے والے امدادی جہاز لائف لائن کو قبضے میں لے گا۔ غیر سرکاری فلاحی جرمن تنظیم لائف لائن کے امدادی جہاز نے جس پر ہالینڈ کا جھنڈا لہرا رہا ہے، لیبیا کے ساحل سے بین الاقوامی پانیوں میں ڈوبتے مہاجرین کو بچایا تھا اور ایک اطالوی بندرگاہ میں لنگر انداز ہونے کی درخواست کی تھی۔ اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے جہاز کو ہالینڈ کی طرف جانے کو کہا جبکہ ہالینڈ نے جہاز کی ذمہ داری لینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا ہے کہ یہ جہاز ہالینڈ میں رجسٹرڈ نہیں۔

شیئر: