پولیس والے بھی انسان ہیں،چیف جسٹس
لاڑکانہ... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پولیس والوں کی رہائش کیلئے پرانے کوارٹر کو دیکھ کر حیرت ہوئی پولیس والے بھی انسان ہیں چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاڑکانہ میں پولیس ہیڈ کواٹر اور دفاتر کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ پرانے کوارٹرز دیکھ کر حیرت ہوئی۔ ایس پی سے سوال کیا کہ مرمت کیلئے کتنا بجٹ ملتا ہے ۔ ایس پی نے جواب دیا کہ ہر 3 ماہ بعد 2 لاکھ روپے ملتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیک ہے اس معاملے کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔قبل ازیں چیف جسٹس نے سیشن کورٹ کا دورہ کیا اور سائلین سے مقدمات سے متعلق معلومات لیں چیف جسٹس نے ماتحت عدلیہ کو ہدایت کی کہ مقدمات میرٹ پر اور جلد نمٹائے جائیں۔