پاکستان میں مقام مل سکتا ہے،بالی وڈ جانا ضروری نہیں،سجل علی
معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ اپنے مزاج کے خلاف فلموں کی کسی پیشکش کو قبول نہیں کروں گی ۔ انہوں نے ایک موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جب اپنے وطن میں بہترین کام کرتے ہوئے عزت،شہرت اور اہم مقام مل سکتا ہے توپھر بالی وڈ کیوں جایا جائے۔اگروہاں جا کر کام کرنا ضروری ہو توپھراپنی شرائط کے مطابق کیا جائے۔ اس کااثر ہی ہوتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت تو پاکستان میں بھی اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔مجھے بھی جب کسی اچھے کردارکے لئے پیش کش ہوگی تو میں ضرور کام کرونگی۔ ایک سوال کے جواب میں سجل نے کہا کہ فلموں میں آئٹم سانگ کرنا میرے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں حقیقت کے قریب ترکردارنبھانے کی کوشش کرتی ہوں جس پر ناظرین کی جانب سے پذیرائی اکثر آو¿ٹ ڈور شوٹنگزکے دوران ملتی ہے جہاں کوئی اپنی فیملی کےساتھ تصویربنواتا ہے توکوئی آٹوگراف لیتا ہے۔اس وقت بہت خوشی ہوتی ہے کیونکہ ایک فنکارکی کامیابی کا اصل ایوارڈ لوگوں کی پذیرائی اور محبت ہی ہوتی ہے ۔سجل علی نے کہا کہ بالی وڈ میں کام کرنا ضروری تونہیں لیکن ایک بات جوبہت اہم ہے وہ یہ ہے کہ جوفنکاربالی وڈ میں کام کرکے وطن واپس لوٹتا ہے،اس کوایک الگ ہی مقام مل جاتا ہے۔ یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی لیکن یہ حقیقت بھی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ بالی وڈ میں فلمسازی کا اپنا کلچرہے اوروہاں پرکام کرنے والی اداکارائیں اسی کلچر کے مطابق مختلف مناظر اورملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں جبکہ مجھے ایسے کردارکرنے کا کوئی شوق نہیں جس سے میرے کام کوپسند کرنے والے ناظرین کومایوسی کا سامنا کرنا پڑے۔