معذوروں کی پارکنگ کسے دیدی گئی؟
ریاض .... ریاض کے معروف تجارتی مراکز نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر اپنے یہاں معذوروں کیلئے مخصوص پارکنگ خواتین کے نام الاٹ کردی۔ ریاض میونسپلٹی نے نوٹس لے لیا۔ بلدیاتی کونسل کے ایک اعلیٰ عہدیدار محمد الشویمان نے توجہ دلائی کہ تبدیلی کا علم سوشل میڈیا کے توسط سے ہوا۔ کوئی بھی تجارتی مرکز معذوروں کیلئے مخصوص پارکنگ کو خواتین کیلئے مقرر کرنے کا مجاز نہیں۔ البتہ معذور خواتین ان جگہوں سے استفادے کی بے شک مجاز ہونگی جو معذوروں کیلئے مختص ہیں۔