Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین ڈرائیونگ کے وقت اسلامی اقدار کا خیال رکھیں ، شیخ المغامسی

مدینہ منورہ .... مسجد قباءکے امام و خطیب شیخ صالح المغامسی نے کہا ہے کہ مملکت میں آج سے خواتین کی ڈرائیونگ کے قانون پر عمل درآمد شروع ہو رہا ہے ۔ آج کا دن مملکت کی تاریخ میں بہت مختلف دن ہو گا جس کا برسوں سے انتظار تھا جسے ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جری قیادت نے ممکن بنایا ۔ شیخ المغامسی نے اس حوالے سے خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ " خواتین کو اس امر کا ادراک ہونا ضروری ہے کہ انہیں مملکت میں ڈرائیونگ کی اس لئے اجازت دی گئی ہے کہ و ہ اپنے ضروری امور بخوبی انجام دے سکیں اس لئے ان پر لازم ہے کہ وہ اسلامی حیاءاور وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ کریں ۔ 
 

شیئر: