Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی چیمپیئنز ٹرافی :ہند نے پاکستان کو0-4سے ہرادیا

 
بریڈا،ہالینڈ: آخری چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے آخری کوارٹر کے دوران 6منٹوں میں3گول کرتے ہوئے روایتی حریف پاکستانی ٹیم کے خلاف 4-0سے کامیابی حاصل کرلی ۔ ہندوستانی ٹیم نے اپنا پہلا گول پہلے کوارٹر میں کیا ۔ یہ گول دلپریت سنگھ نے کیا جس کے بعد اگلے دونوں کوارٹرز میں پاکستانی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن کوئی گول نہ کرسکی اور ہندوستانی فارووڈز کو بھی روکے رکھا۔ اس دوران پاکستانی ٹیم نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔ کھیل کی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی چوتھے کوارٹر کے آخری6منٹوں کے دوران آئی جب ہندوستانی کھلاڑیوں نے پاکستانی دفاعی کھلاڑیوں کو ناکام بنا تے ہوئے لگاتار 3گول کر دیئے ۔ 54ویں منٹ میں رمن دیپ سنگھ نے گول کرکے ہند کی برتری دگنی کردی۔ صرف3منٹ بعدر من دیپ سنگھ نے تیسرا گول کرکے مقابلہ0-3کر دیا ۔ اس وقت یہی محسوس ہو رہا تھا کہ شاید اسی اسکور پر میچ اختتام کو پہنچ جائے گا لیکن کھیل کے آخری سیکنڈ میں للت نے گول کرکے مقابلہ 0-4کر دیا۔ اس گول کے اشارے کے ساتھ ہی میچ ختم ہونے کا ہوٹر بھی بج گیا۔ کھیل کے آخری لمحوں میں پاکستانی کھلاڑی انتہائی تھکے اور مایوس نظر آرہے تھے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے آخری چیمپیئنز ٹرافی کا شاندار انداز میں آغاز کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف بڑی فتح سمیٹ لی۔ 

شیئر: