عمران خان کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
اسلام آباد- - - الیکشن کمیشن کے اپیلٹ ٹریبونل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 (میانوالی) سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل زمان پر مشتمل الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے میانوالی سے حلقہ این اے 95 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف عمران خان کی اپیل کی سماعت کی۔عمران خان کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے موکل کے بروقت بیان حلفی جمع نہ کرانے کا الزام لگا کر کاغذات مسترد کیے گئے لیکن ریٹرنگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ عدالت ریٹرنگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے ۔