مصرمیں ہنگامی حالت میں توسیع
قاہرہ۔۔۔مصری پارلیمنٹ نے صدر عبدالفتاح السیسی کے اس فیصلے کی منظوری دیدی ہے جس میں السیسی نے ملک بھر میں نافذ ہنگامی حالت میں 14 جولائی سے مزید3 ماہ کےلئے توسیع کا اعلان کیا تھا۔مصر کے دستور کی دفعہ 162 کے تحت صدر کو ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ اور اس میں3 ماہ کی توسیع کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ مصر میں پہلی مرتبہ ہنگامی حالت کا نفاذ اپریل2017ءمیں 2گرجاگھروں پر ہونے والے دھماکوں کے بعد کیا گیا تھا جن میں 45 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے ہر 3 ماہ یا اس سے کچھ زائد عرصے کیلئے اس حالت میں توسیع کی جاتی رہی ہے۔