کرشمہ کپور نے44 بہاریں دیکھ لیں
بالی وڈ کی مشہور ترین اداکارہ کرشمہ کپور نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں۔ 1990ءکی دہائی میں فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی کرشمہ کپور نے لندن میں اپنے اہلخانہ اور قریبی دوست احباب کےساتھ تقریب میں شرکت کی ۔کرشمہ رندھیر کپور کی بڑی بیٹی ہیں جنہوں نے بالی وڈ میں اداکاری سے خوب نام کمایا۔ اب ان کی چھوٹی بہن کرینہ کپوربالی وڈ پر چھائی ہوئی ہیں۔ کرشمہ نے 1991ءکی بالی وڈ فلم پریم قیدی، سے انڈسٹری میں قدم رکھا ۔ انہوں نے متعدد مشہور اداکاروں کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا۔