Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورٹ کا حکم نہیں بھی آیا تب بھی مندر تعمیر ہوگا، ویدانتی

ایودھیا ۔۔۔۔۔رام جنم بھومی نیاس کے سینیئر رکن ڈاکٹر رام ولاس داس ویدانتی نے ایودھیا میں مندر کی تعمیر کے بارے میں متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ڈھانچہ اچانک منہدم کیا گیا تھا اسی طرح راتوں رات رام مندرکی تعمیر شروع ہوسکتی ہے۔ویدانتی نے دعویٰ کیا کہ کورٹ کا حکم اگر نہیں بھی آیا تب بھی 2019سے قبل مندر تعمیر ہوگا۔دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہی ایسی جماعت ہے جو ایودھیا میں مندر تعمیر کراسکتی ہے۔ویدانتی نے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ 6دسمبر 1992ء کو انہدامی کارروائی کے وقت بھی عدالت کاحکم نہیں آیا تھا۔ اگر اب بھی کورٹ کا فیصلہ نہیںآیا تب بھی مندر تعمیر ہوگا۔
مزید پڑھیں:-- - - - -طیارے میں بچا ہوا کھانا ضرورتمندوں کو کھلانے کیلئے ہندوستانی کی انوکھی مہم

شیئر: