ممبئی میں طوفانی بارش ، نظام زندگی درہم برہم
ممبئی ۔۔۔۔ممبئی میں جمعرات کو ایک بار پھر موسلا دھار بارش سے اکنامک سٹی کی رفتار تھم گئی ۔ہوائی اڈے سے پروازوں میں تاخیر ہوئی جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی۔پانی جمع ہونے سے لوگ مختلف علاقوں میں پھنس کر رہ گئے۔شدید بارش اور ٹریفک اژہام سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق لوور پریل، دادر ، پریل ، ساین علاقوں میں بارش تھم گئی ۔ ممبئی کے کرلا میں ہر سال بارش کا پانی جمع ہونے سے آمدورفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 48گھنٹوں کے دوران شہر میں شدید طوفانی بارش کا امکان ہے ۔
اس کے پیش نظر ممبئی میونسپل کارپوریشن نے حالات سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں، اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں ، ضروری آلات سے لیس بچاؤ ور احت رسانی کی ٹیمیں اندھیری اور مان خورد میں تعینات کردی گئیں۔ محکمہ موسمیات نے 9،10، اور 11جون کو شدید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔