Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس کی سرزنش کے بعد جج مستعفی

لاڑکانہ:  چیف جسٹس پاکستان کے دورہ لاڑکانہ کے دوران ڈانٹ کھانے والے جج نے استعفا دے دیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران موبائل فون رکھنے پر چیف جسٹس کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی کی سرزنش کی گئی تھی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا تھا جس کی وڈیو ٹی وی چینلز سمیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد آج جج گل ضمیر سولنگی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کردیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے عدالتی کارروائی کے دوران میری عدالت کا درہ کیا، اور اس دورے کو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر دکھایا گیا۔ وڈیو سے میرے خلاف غصہ پیدا ہوا، جس سے میری بے عزتی ہوئی لہٰذا میں ایسے حالات میں اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتا اس لیے میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - - -تحریک انصاف کی کئی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ؟

شیئر: