Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کے ہاتھوں پولیس اہل کاروں کی پٹائی

سیال کوٹ:  پنجاب کے شہر سیال کوٹ میں خواتین کے ہاتھوں پولیس والوں کی درگت بنا دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز قیصر نامی شخص کا قتل ہوا جس کے بعد مبینہ طور پر ملوث ملزمان گھر کو تالا لگا کر فرار ہو گئے۔ اس دوران گھر کو بند دیکھ کر ڈاکوؤں نے گھر پر ڈکیتی کی کارروائی کر ڈالی اور قتل کے مبینہ ملزمان نے اپنے خلاف کارروائی سے بچنے کے لیے مقتول قیصر ہی کے اہل خانہ کو چوری کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر مقدمہ درج کروا دیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کسی بھی قسم کی تحقیق کیے بغیر ہی چوری کا مقدمہ درج کرلیا اور گرفتار کے لیے مقتول قیصر کے گھر پر چھاپا مارا جہاں اس کے اہل خانہ پہلے غم سے نڈھال تھے، بتایا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران پولیس پارتی کو یرغمال بنا کر خواتین نے ان کی پٹائی کی۔ بعد ازاں حکام کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی کرانے پر مقتول کے اہل خانہ نے اہل کاروں کو چھوڑ دیا۔پولیس کے مطابق مقتول قیصر عباس کے قتل میں نامزد ملزمان اپنے اہل خانہ سمیت فرار ہیں تاہم قتل کا مقدمہ 2 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -پاک فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ

شیئر: