جمعرات اور جمعہ کراچی کے لیے خوشگوار دن
کراچی: رواں ہفتے کے جمعرات اور جمعہ کو کراچی کے شہریوں کے لیے خوشگوار دن ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان دو دنوں کے دوران کراچی میں بارش ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ موجود ہے جس کے مطابق کراچی میں 28 اور 29 جون کو بارش کا امکان ہے جبکہ یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جس کے نتیجے میں اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں مون سون بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاول پور، ساہی وال، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، قلات اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ۔