Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگی امیدوار 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر

لاہور:  ن لیگ کے رہنما قمر الاسلام کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی اسکینڈل کیس کی سماعت کی جس میں قمر الاسلام اور وسیم اجمل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے قمر الاسلام کو چودھری نثار کے مقابلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے نامزد کیا گیا ہے۔دوسری جانب ن لیگی رہنما کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تمام کارروائی صرف الزام کی بنیاد پر ہو رہی ہے، نیب میں کوئی بدعنوانی کی درخواست آئی اور نہ ہی کوئی ثبوت موجود ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -نواز شریف کو نیب سے انصاف نہیں مل سکتا‘ شاہد خاقان

شیئر: