Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیسے بچانے کیلئے دریائے ہڈسن پیڈل سے عبور کرلیا

 نیو جرسی .... نیوجرسی سے نیویارک تک کا سفر ایک شخص نے دریائے ہڈسن میں پیڈل بورڈ کے ذریعے طے کیا۔ یہ شخص سوٹ پہنے ہوئے تھا جبکہ اسکے ہاتھ میں بریف کیس بھی تھا۔ 32سالہ یہ شخص مزاحیہ فنکار ہے اور اسکا نام اسکاٹ ہالٹ ہے ۔ اسکا کہناتھا کہ وہ نیویارک سٹی میں ایک اجلاس میں شرکت کیلئے جانا چاہتاتھا اور اسکے لئے کوئی رقم خرچ نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اس نے یہ بہتر سمجھا کہ دریا میں پیڈل بورڈلیکر اترے اور پیڈل مارتے ہوئے مقررہ جگہ پر پہنچ  جائے۔ دریا میں پانی کا بہائو انتہائی تیز تھا تاکہ وہ 30منٹ بعد دریا پار کر گیا اور وقت پر اجلاس میں پہنچ گیا۔ اس نے لائف جیکٹ بھی نہیں پہنی تھی۔ قریب سے گزرنے والی کشتیوں کے مسافروں نے اس کی وڈیو  اتار لی۔ ہالٹ کا کہنا تھا کہ وہ ایک غریب فنکار ہے اور اس کے پاس  ٹرین یا بس کے کرائے  کے پیسے تک نہیں۔ اس نے کہا کہ جب میں،مین ہٹن سے گزر رہا تھا تو  دریا کا بہائو بہت تیز تھا میں نے سوچا کہ ساحل پر چلوںاس کے بعد میں نہیں جانتا کیا ہوا میں وقت پر  پہنچناچاہتاتھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -پاسپورٹ تنازع: تنوی کا پاسپورٹ ہوسکتا ہے منسوخ؟

شیئر: