مہلک انسان ساختہ وائرس سے کروڑوں انسان مرسکتے ہیں، سائنسداں
نیویارک...... ماہرین کا کہنا ہے کہ مہلک انسانی ساختہ وائرسس کے خلاف دفاعی حکمت عملی تیار کرنے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ یہ وائرس بہت آسانی سے تیار ہوجاتے ہیں اور ان کے نتیجے میں دنیا بھر میں کروڑوں انسان کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے لئے تیار کی جانے والی سائنسدانوں کی یہ رپورٹ انتہائی ہولناک قرار دی جارہی ہے۔ رپورٹ میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیو لوجی میں انسان نے جس تیز رفتاری سے ترقی کی ہے اس کے نتیجے میں دہشتگردوں کیلئے حیاتیاتی اسلحہ تیار کرنا آسان ہوگیا ہے۔ انکا کہناہے کہ حکومت کو اس کے خلاف سہ جہتی اقدامات کرنا ہونگے کیونکہ انہی اقدامات کے نتیجے میں وہ اپنے شہریوں کا تحفظ کرسکے گی۔ اسے چاہئے کہ وہ ایسے بیکٹریا تیار کرے جو ان سے زیادہ خطرنا ک ہوں۔ موجودہ بیکٹریا اور وائرسز کو مزید ضرر رساں بنایا جاسکتا ہے۔