99ملین سال قدیم مینڈکو ںکی دریافت
واشنگٹن.... ڈائنا سور کے زمانے کے مینڈک دریافت کئے گئے ہیں۔ انکی باقیات 99ملین سال قبل کے ایک امبر میں موجود تھی۔ اگرچہ ابھی انکے بارے میں زیادہ دریافت نہیں ہوا لیکن سائنسدانوں کو یقین ہے کہ اس طرح کے مینڈ ک میانمار کے جنگلات میں پائے جاتے تھے۔اب تک اس سے زیادہ قدیم مینڈک دریافت نہیں ہوسکے۔سائنسدانوں کا کہناہے کہ یہ مینڈک عصر حاضر کے موٹے پیٹ والے مینڈکوں کی طرح ہیں اور ہوسکتا ہے کہ میانمار میں ہوکا ون وادی میں رہتے ہوں اور انکا گزارہ مچھر ، مکڑی اور اسی طرح کے دوسرے حشرات پر ہو۔