اگلی باری پھر زرداری کی ،بختاور
لاہور... پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹو ئٹ میں دعوی کیا ہے کہ سی پیک منصوبہ 2013ءسے پہلے کا ہے جسے سابق صدر آصف علی زرداری نے متعارف کرایا تھا۔ بختاور نے اگلی بار ی پھر زرداری کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ اس بات کے سب گواہ ہیں سی پیک منصوبہ کس نے بنایا تھالیکن میرے والد کو سب نے سی پیک منصوبے کے کریڈٹ سے محروم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے سی پیک منصوبہ کو 2013ءمیں د یکھا جسے اب مکمل ہونا چاہئے۔بختاورنے کہا کہ 18ویں ترمیم اور مختلف ممالک سے کرنسی کے تبادلے تک کا کریڈٹ بھی آصف زرداری کا ہے۔انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اس جیسے کئی اور بڑے کام کئے۔