ڈاکو اپنی ہی بے وقوفی سے پولیس کی پکڑ میں آگیا
کولمبس ،اوہائیو.... پولیس کا کہناہے کہ بینک کے کیشیئر کی ہوشیاری کی وجہ سے ڈاکو کو پکڑوانے میں مدد مل گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکو کولمبس میں ہنٹگٹن بینک میں داخل ہوا۔ اس نے کیشیئر سے کہا کہ وہ مسلح ہے اور چپ چاپ رقم اس کے حوالے کردے۔ کیشیئر نے اسے کچھ رقم دیدی۔ بعد میں ڈاکو نے مزید رقم مانگی تو کیشیئر نے کہا کہ اس کے لئے تو مشین سے رقم نکلوانا پڑیگی اس لئے وہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس کا نمبر بتائے۔ بے وقوف ڈاکو نے لائسنس نمبر دیدیا۔ جس کے نتیجے میں پولیس کو اسے گرفتار کرنے میں مدد ملی۔ اس پر ڈکیتی اور مہلک اسلحہ سے دھمکانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔