لاس ویگاس.... لاس ویگاس کے ایک ریستوران میں 15پونڈ وزنی برگر تیار کیا گیا ہے۔ اس میں نہ صرف پیٹس بلکہ پیزا بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ برگر 7افراد کیلئے کافی ہے۔ اسکی قیمت 85ڈالر رکھی گئی ہے۔برگر میں ٹماٹر اور ہاٹ چلی کا استعمال خاصا کیا گیا ہے جبکہ پنیر بھی استعمال ہوئی ہے۔کم سے کم 4انڈے بھی پکاتے ہوئے استعمال کئے گئے ہیں۔