Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد... قومی احتساب بیور و نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد سمیت پنجاب کے2 سیکریٹریز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد اور پنجاب حکومت کے سیکریٹریز علی خان اور نجم شاہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو باضابطہ مراسلہ بھیجا گیا ہے ۔واضح رہے کہ آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں بھی نیب نے فواد حسین فواد کو طلب کررکھا ہے۔
مزید پڑھیں: نیب انٹرپول کے ذریعے جو چاہے کرلے،حسین نواز

شیئر: