اسرائیل ،یمن میں کینسر پھیلا رہا ہے
عدن .... یمنی صوبے ذمار میں زراعت و آبپاشی کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ قات استعمال کرنے والے60فیصد افراد 2040ءتک کینسر کے مرض میں مبتلا ہوجائیں گے۔ سینٹر نے سوشل میڈیا کے توسط سے یہ انتباہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایک ہندوستانی نژاد ڈاکٹر نے جو ذمار کے میڈیکل سینٹر میں ملاز م ہے کینسر کے امرض کے پھیلنے کے اسباب پر ایک ریسرچ کے نتائج جاری کئے ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل یمن کو خاص قسم کی کھاد اسمگل کررہا ہے۔ یہ زہریلے مادہ پر مشتمل ہے۔ کھاد قبرص کے راستے بھیجی جارہی ہے۔ ہندوستانی ڈاکٹر نے یہ دیکھ کر کہ انکی بات سنی نہیں جارہی یمن سے ہندوستان واپس چلے گئے اور وہاں جاکر انہوں نے ایک مضمون قلمبند کیا جسکا عنوان ہے ”ذمار سے آنے والی موت“