کھانے پینے کی 54اشیاءسستی ہوگئیں
ریاض.... اپریل 2018ءکے مقابلے میں مئی 2018ءکے دوران سعودی عرب میں کھانے کی 54اشیاءکے نرخو ں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 34 اشیاءکے نرخو ں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔ البتہ ایک ٹن سریے کی قیمت مسلسل پانچویں مہینے بھی اوپر کی جانب جاتی نظر آئی۔ ایک برس کے دوران ایک ٹن سریے کی قیمت میں 16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔