السدیس دعوتی مشن پر سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
مکہ مکرمہ ...مسجد الحرام و مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس یورپ کے اسلامی مراکز بورڈ کی دعوت پر دعوتی مشن کے تحت سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔ وہاں وہ جنیوا کے اسلامی مرکز میں جمعہ کا خطبہ دیں گے۔ امن و امان ، اسلام کے موضوع پر تقریر کرینگے۔ سوئٹزرلینڈ کی اسلامی شخصیات اور دانشوروں سے ملاقاتیں کرینگے۔ اسلامی مرکز کے ماتحت یورپی اسلامی ثقافتی ادارے کا دورہ کرینگے۔