Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گدھے بادشاہ بن کر بھی گدھا رہتا ہے‘ چودھری نثار

ٹیکسلا:  سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ کے سابق رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ سورج مشرق کے بجائے مغرب سے نکل آئے مگر سرور خان وفا نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی گدھے کو بھی تخت نشین کردیا جائے وہ پھر بھی گدھا ہی رہتا ہے۔ چودھری نثار نے مزید کہا ہے کہ میں نے نواز شریف اور ان کے خاندان کا بہت لحاظ کیا، بہت پردہ رکھا، تاہم اب میں آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میرا ن لیگ یا تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں۔ٹیکسلا میں خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے مزید کہا کہ مجھے عوام پر فخر ہے اور یقین ہے کہ ٹیکسلا کے لوگ مخالفین کا بوریا بستر گول کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ امیدوار کا کام اور کردار دیکھتے نہیں، ٹکٹ کی وجہ سے بغیر دیکھے ووٹ نہیں ڈالتے۔
مزید پڑھیں:- - - - -نواز شریف بتائیں میرا جرم کیا ہے؟ چوہدری نثار

شیئر: