پاکستانی لڑکی کیلئے سنہائی کانگریسنل ایوارڈ
واشنگٹن (صلاح الدین حیدر)پاکستانی لڑکی فائرہ ثمر احمد نے جو خوش قسمتی سے میری نواسی ہے ہائی اسکول میں بہترین نمبر لیکر پورے امریکا کے 432طلباءاور طالبات میں سے اےک تھی کو senahi congressional awardسے نواز گیا ۔میرے لےے اور اس کے والدین کےلئے تو ےہ خوشی اور فخر کا موقع تھا۔ میرے خاندان کےلئے تو خوشی کا موقع ہی لےکن پاکستان کےلئے بھی کتنا بڑ ا فخر کا موقع ہے کہ گولڈ میڈل اس کے گلے میں چمکتا دمکتا رہا۔ ہم سب کی آنکھوں میں خوشی سے آنسو بھر آئے۔ ہمارے ملک میں حکومت یا نجی ادارے اس قسم کے پروگرام کا اہتمام با آسانی کرسکتے ہیں۔ نئی نسل کی پذیرائی کتنا اچھا کام ہوگا، ہم اسکولوں سے پاس ان بچوں جو اچھے نمبر لےتے ہیں، ان کی پذیرائی کیوں نہیں کرتے۔میری ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ وہ اس پر دھیان دیں ۔ مستقبل کے معمار وں کی ہمت افزائی کریں تاکہ ملک کا مستقبل درخشاں ہو۔