Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیراعظم شاہد خاقان ایک حلقے سے نااہل

راول پنڈی:  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 (مری) سے کاغذات مسترد ہونے کے بعد انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن اپیلٹ ٹریبونل میں حلقہ این اے 57 سے ن لیگ کے رہنما کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل کی گئی تھی جس کی سماعت کے دوران جسٹس عباد الدرحمن لودھی نے اپیل منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ درخواست گزار مسعود احمد عباسی نے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے انہیں این اے 57 سے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

شیئر: