Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی والے تیار رہیں‘ کل بادل گرجیں گے‘ بارش ہوگی

کراچی:  شہر قائد کے باسیوں کے لیے محکمہ موسمیات نے ایک خوشخبری سنا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ دو رز میں کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں کئی ماہ سے جاری شدید گرمی کے بعد گزشتہ چند روز سے بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم ہوا نہ چلنے، حبس اور گرمی کے باعث شہریوں کے لیے معمولات زندگی دشوار ہو رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے روز پری مون سون بارشوں کے سلسلے میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارشیں ہوں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم ابر آلود رہے گا اور مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ آج کراچی کے موسم کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستانی لڑکی کیلئے سنہائی کانگریسنل ایوارڈ

شیئر: