مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ مستعفی
اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی سلامتی امور کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے استعفے میں ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام کرنے سے معذرت ظاہر کی ہے۔ دوسری جانب نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے ان کا استعفا منظور کرلیا ہے۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا تین سال قبل اس عہدے پر تقرر ہوا تھا جبکہ 2016ء میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کی نگران ٹاسک فورس کا سربراہ بھی مقرر کیا تھا۔