Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی حدود کا تنازع عالمی عدالت میں لیجانے کا فیصلہ

جدہ .... سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ فضائی حدود کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فی الوقت یہ قضیہ شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم ”ایکاﺅ“ میں زیر سماعت ہے۔ 22انسداد دہشتگردی کے علمبردار چاروں ملکوں کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ تنازع ایکاﺅ کے دائرہ کار سے خارج ہے تاہم عرب ممالک اس دوران ایکاﺅ سے تعاون جاری رکھیں گے۔ عالمی عدالت انصاف کو تنازع کی سماعت اور نمٹانے میں کافی وقت درکار ہوگا۔ اس دوران عرب ممالک قطر کا فضائی بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔
 
 

شیئر: