نیویارک میں چوہوں کو مارنے کیلئے ڈرائی آئس کا استعمال
نیویارک ..... نیویارک میں چوہوں کی بڑھتی آبادی سے پریشان صحت حکام نے ان کے بلوں میں اب ڈرائی آئس ڈال کر مارنا شروع کردیا ہے۔ اس ڈرائی آئس کے ڈالتے ہی ان کے بلوں میں شدید سردی ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں چوہے مر جاتے ہی۔ اس وقت مین ہٹن کے پرانے اضلاع میں چوہے مارنے کی تیاری ہے۔ 2014ءمیں جو جائزہ رپورٹ آئی تھی اس کے مطابق نیویارک میں چوہوں کی تعداد 20لاکھ کے قریب ہے جبکہ وہاں آبادی 8.5ملین ہے۔ نیویار ک کے علاوہ واشنگٹن اور دیگر علاقوں میں بھی چوہے مارنے کیلئے یہی ڈرائی آئس استعمال کی جارہی ہے۔ حکام نے کہا کہ اب تک ہم کافی چوہے مار چکے ہیں تاہم اب یہ آواز سنائی نہیں دیگی کہ چوہے جنگ جیت چکے ہیں۔ واضح رہے کہ چوہوںنے18ویں صدی کے وسط سے نیویارک کو اپنا گھر بنارکھا ہے او روہ متعدد بیماریاں پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔