Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نااہلی معطل‘ فواد چودھری کو الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور:  عدالت عالیہ لاہور نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کے خلاف الیکشن اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں فواد چودھری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات مسترد کیے۔ عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن سے 3 جولائی کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستانی نوجوانوں کیلئے کوئز ینگ لیڈرز ایوارڈ

شیئر: