Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرجیل میمن کی انتخابی مہم کیلئے لگژری گاڑیاں

کراچی ... سندھ میں الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔سابق وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی انتخابی مہم کے لئے لاکھوں روپے کی لگژری گاڑیاں تیارکر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق گاڑیاں کرایہ پر ایک ماہ کے لے حاصل کی گئی ہیں۔گاڑیوں پر شرجیل میمن کو ووٹ دینے کی اپیل پر مبنی تصاویر اور پوسٹرز آویزاں ہیں۔ انتخابی مہم کے لئے 10 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ تیارہے۔تمام گاڑیوں کو ایک ہی جیسے رنگ میں رنگا گیاہے۔گاڑیاں اندرون سندھ فارم ہاوس میں کھڑی ہیں۔شرجیل میمن کے قریبی ذرائع نے بتایا الیکشن مہم میں سپورٹرز اور ووٹرز نے رضا کارانہ طور پر اپنی گاڑیاں سجائی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرشرجیل اگر جیل میں ہیں تو انتخابی مہم ہم چلائیں گے۔ شرجیل میمن سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 93 سے امیدوار ہیں۔ اس وقت 5 ارب 76کروڑ روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار ہیں۔شرجیل میمن کو دوبارہ جیل سے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔
مزید پڑھیں:خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے،وسان

شیئر: