Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیونل میسی کی توہم پرستی

 
ماسکو:لیونل میسی اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ کے ناک آوٹ مرحلے میں جگہ تو بنالی مگر ایسا لگتا ہے کہ سابق چیمپیئن ٹیم اور اس کے اسٹار کپتان کو اپنی کوشش کی بجائے ایک صحافی کے تحفے کا شکر گزار ہونا چاہئے۔بتایا گیا ہے کہ ایک رپورٹر نے میسی کو آئس لینڈ کے خلاف میچ کے بعد کوئی خاص تحفہ دیا تھا۔ اسی رپورٹر نے میسی سے پوچھا آپ نے میرے تحفے کا کیاکیا ؟میسی نے اسی وقت رپورٹر کو وہ تحفہ دکھایا جو کہ ان کے بائیں ٹخنے پربندھا ہوا تھا۔ارجنٹائنی اسٹار کی جانب سے اسے پہنے رکھنا رپورٹر کے ساتھ ساتھ ان کے پرستاروں کے لئے بھی حیران کن ثابت ہوا۔

شیئر: