فیفا ورلڈ کپ: میسی پھر نہ چل سکے، ارجنٹائن 3گول سے ہار گیا
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میچوں میں سب سے اہم میچ ارجنٹائن کا تھا۔ کروشیا کے ساتھ میچ سے قبل ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی پر شدید دباو تھا۔ارجنٹائن کی ٹیم میسی کی جانب دیکھ رہی تھی اور میسی کو اپنا پہلا میچ بھلانا تھا جس میں وہ پنلٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے لیکن کروشیا کے خلاف میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم کی باڈی لینگوئج ہی تبدیل تھی۔ کروشیا نے ارجنٹائن کو 0-3 سے شکست دیدی ۔کروشیا 1998 کے بعد پہلی بار دوسرے راونڈ میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل کروشیا نے 1998 میں پہلی بار ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جرمنی کو بھی 0-3 سے شکست دی تھی۔ارجنٹائن پر گول کا آغاز انہی کے گول کیپر کی وجہ سے ہوا جب اس نے گیند کلیئر کرنے کی کوشش میں گول کے سامنے کھڑے کروشیا کے کھلاڑی کو گیند دے دی۔اس گول کے بعد ارجنٹینا دباو ہی میں رہی اور اس کا فائدہ کروشیا نے اٹھایا۔1958 میں چیکوسلوواکیا کے خلاف سے 1-6شکست کے بعد ارجنٹائن کی یہ شکست سب سے بدترین ہے۔ دوسری جانب 1974 کے بعد سے اس ورلڈ کپ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ارجنٹائن اپنے پہلے دونوں میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔