Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضیوف الرحمان کا استقبال ۔۔۔۔مملکت کی پہچان

29جون 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارالبلادکا اداریہ نذر قارئین ہے
    سعودی عرب دنیا بھر سے آنیوالے زائرین ، معتمرین اور حجاج کرام کا خیر مقدم انتہائی ذمہ دارانہ انداز میں کرتا ہے۔ اسے اپنے لئے باعث فخروناز سمجھتا ہے۔ مقدس مقامات کی خدمت اور دنیا کے ہر علاقے سے آنیوالے ضیوف الرحمان کی پذیرائی کو اپنی اولیں ذمہ داری قراردیئے ہوئے ہے۔ سعودی عرب اس حوالے سے جملہ وسائل اور توانائیاں وقف کئے ہوئے ہے۔ حجاج، معتمرین اور زائرین کو آرام و راحت اور سکون و اطمینان ادنیٰ امتیاز کے بغیر فراہم کررہا ہے۔ سعودی عرب کی بھرپور کوشش رہتی ہے کہ ضیوف الرحمان اطمینان و سکون اور راحت کے ماحول میں عبادت اور عمرہ و حج کے مناسک ادا کریں۔
    اس پاکیزہ ملک کے زمینی حقائق یہی بتا رہے ہیں اور مسلم دنیا اس حوالے سے سعودی عرب کے اخلاص کی شاہد عدل ہے۔ حرمین شریفین اور مشاعر مقدسہ کے عظیم الشان منصوبے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ لاکھوں حاجی، معتمراور زائر 24گھنٹے جامع نظام اور عظیم الشان مساعی سے پورا پورا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ روشن حقائق صرف ان لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہوجاتے ہیں جن کے دل بیمارہیں، جن کا اندرون نفرت اور کینوں سے بھرا ہوا ہے ،جو افتراپردازی اور دروغ بیانی کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں۔
    سعودی عرب نے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح شامی حجاج کو بھی پرجوش طریقے سے خوش آمدید کہا۔ رابطہ عالم اسلامی نے حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت کے حوالے سے سعودی عرب کی مساعی کا تذکرہ کرتے ہوئے شامی عازمین کے ساتھ برادارانہ سلوک پر مملکت اور اس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے خالد الفیصل نے عکاظ میلے کا افتتاح کردیا

شیئر: