Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ:پہلے مرحلے کے دلچسپ و یادگار لمحات

 
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کئی دلچسپ اور یادگار واقعات و لمحات پیش آئے جس میں انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے سب سے زیادہ 5 گول کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا، پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی۔انگلش کپتان ہیری کین نے نووارد ٹیم پانامہ کیخلاف ہیٹ ٹرک بھی اسکور کی۔ آئس لینڈ کیخلاف ارجنٹائن کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے پنالٹی کک مس کردی ۔ رونالڈو کی پنالٹی کک ایران کے نوارد گول کیپر نے ناکام بنائی جبکہ پہلے مرحلے میں میچز کے دوران سنسنی خیز لمحات میں سابق فٹبالر میراڈونا کے بدلتے تیور بھی توجہ کا مرکز رہے۔گروپ مرحلے میں صرف یوراگوئے، کروشیا اور بلجیئم کی ٹیموں نے اپنے تمام میچز جیتے۔

شیئر: