ًواشنگٹن۔۔۔امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے لاوا ندی کی صورت میں بہنے لگا ہے۔ گہرے دھویں کے بادلوں اور پانی کی سطح پر تیرتے سرخ لاوے نے دیکھنے والوں کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ہوائی کا آتش فشاں کئی ہفتوں سے لاوا اْگل رہا ہے،جس سے کئی مکان،درجنوں گاڑیاں،سڑکیں اوردرخت صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔لاوے،راکھ اور دھویں کے اخراج کے باعث لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور ہزاروں افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ۔