عراقی پارلیمنٹ تحلیل ہو جائیگی
بغداد۔۔۔عراقی پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع نہ کی گئی تو اس کی موجودہ مدت آج ہفتہ کو مکمل ہونے پر یہ خود بخود تحلیل ہو جائیگی۔ عراقی پارلیمنٹ نے وہ قرارداد منظور کر لی ہے جس کے تحت رواں برس مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہاتھوں سے کی جائیگی۔عراقی پارلیمنٹ کے موجودہ ا سپیکر سلیم الجبوری کے مطابق ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل آئندہ ہفتے شروع ہو گا۔الجبوری حالیہ انتخابات میں اپنی نشست سے محروم ہو چکے ہیں۔مئی کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح انتہائی کم رہی تھی۔اعلان شدہ نتائج کے مطابق مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کا انتخابی اتحاد سرفہرست ہے۔