Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنازعات اور جنگوںمیں 10ہزاربچے ہلاک یا معذور ہوئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔۔۔ اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہونیوالے تنازعات اورجنگوں کے باعث 2017ء میں 10 ہزار سے زائد بچے ہلاک یا معذور ہوئے۔ اطفال اور مسلح تنازعات کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی ورجینیا گامبا نے  اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک نیوزکانفرنس میں سالانہ رپورٹ پیش کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے جہاں متاثرین کی کل تعداد 3ہزار179 تھی۔ ان میں سے 861 بچے ہلاک اور 2 ہزار318 زخمی ہوئے ۔ جنگجو گروپ طالبان کے حملوں کے باعث ملک میں تشدد کی صورتحال بدترین رہی۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں ہلاک و معذور ہونے والے بچوں کی تعداد ایک ہزار316جبکہ شام میں ایک 271تھی۔

شیئر: