شہباز شریف پنجاب پاور کمپنی کیس میں بھی طلب
لاہور ...سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو نیب نے صاف پانی کیس کے بعد پنجاب پاور کمپنی کیس میں بھی 5جولائی کو طلب کرلیا۔پنجاب پاور کمپنی کیس میں گرفتار سابق چیف فنانس آفیسر اکرام نوید اور شہباز شریف داماد عمران علی کے درمیان تعلقات سامنے آئے ہیں۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ا یم ایم عالم روڈ پر واقع عمران علی کے پلازہ میں2منزلیں خریدنے کے لئے سرکاری خزانے سے ادائیگیاں پلازہ کی تعمیر سے قبل ہی کردی گئی تھیں۔