Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی شعیب پولیو سے مفلوج مگر فٹبال سے پیار

 
کراچی: دنیابھر کے کروڑوں شائقین ان دنوں فیفا ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا ہیں۔ ان میں سے ایک پاکستانی محمد شعیب بھی ہیں۔کراچی کے رہائشی محمد شعیب بچپن میں پولیو کا شکار ہوگئے تھے اورمعذوری کے باعث وہ خود فٹبال نہیں کھیل سکتے لیکن اس کھیل سے محبت کرتے ہیں۔ اپنے پسندیدہ فٹبالرز کو کھیلتے ہوئے دیکھنا ان کا سب سے بڑا شوق ہے۔ محمد شعیب نے بتایا کہ مجھے انگلینڈ کی ٹیم پسند ہے اور میں ورلڈ کپ میں اسے سپورٹ کر رہا ہوں، مجھے یقین ہے کہ اس مرتبہ انگلینڈ فائنل جیتے گا۔ شعیب انگلش پریمیئر لیگ کلب چیلسی کے بھی مداح ہیں اور ان کے پاس اس ٹیم کی شرٹ اور دیگر اشیاءموجود ہیں۔وہ چیلسی کا میچ اس کے ہوم اسٹیڈیم میں دیکھنا چاہتے ہیں،ان کاکہنا ہے کہ یہ میری زندگی کا سب سے بڑا خواب ہے۔

شیئر: