انگلینڈ اور بیلجیئم بھی ناک آوٹ راونڈ میں پہنچ گئے
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018ءکے پہلے مرحلے کے آخری دن دو مزید میچوں کا فیصلہ ہوا جس میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو 0-1سے اور تیونس نے پانامہ کو 1-2سے شکست دیدیا۔ان دونوں آخری میچوں کی خاص بات یہ رہی کہ دونوں میچوں کی نتائج ٹیموں کو اگلے مرحلے میں پہنچانے یا باہر رکھنے میں اثر انداز نہیں ہوئے۔بیلجیئم اور انگلینڈ پہلے ہی گروپ جی کی ٹیموں میں پہلی دونوں پوزیشن سنبھالے ہوئے تھے۔بیلجیئم کے عدنان جانوزاج نے 51ویں منٹ میں خوبصورت گول اسکور کرکے ٹیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی تاہم پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔ بیلجیئم نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے دوران یہ پہلی مرتبہ شکست دی ہے۔ اس سے قبل3میگا ایونٹ میں بیلجیئم انگلینڈ کو نہیں ہرا سکا۔ بیلجیئم نے میچ جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔گروپ جی اور پہلے مرحلے کے آخری میںچ میں تیونس نے پانامہ کو2 کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا ۔پانامہ نے پہلے ہاف کے 33ویں منٹ میں گول کر کے لیکن دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے میں نہیں پہنچ سکیں۔