پیرس..... یہ پرندہ ہے ، طیارہ ہے یا کوئی وہیل۔ لیکن ان میں سے کچھ بھی نہیں بلکہ یہ ایک ایئر بس کا نیا بیلوگا ایکس ایل طیارہ ہے۔ اس طیارے کی نقاب کشائی فرانس کے شہر تولوسی میں کی گئی ہے۔ ایئر بس کے ملازمین سے کہا گیا تھا کہ وہ طیارے کے ڈیزائن کے بارے میں ووٹ دیں۔ 40فیصد ووٹ اس طیارے کے ڈیزائن کے حق میں آئے تھے۔ ا س طیارے پر تجربات شروع ہوچکے ہیں اور یہ طیارہ کارگو لیجانے کیلئے استعمال ہوگا۔ اسی موسم گرما میں اس کی پہلی پرواز شرع ہوجائیگی۔ بیلوگا ایکس ایل کا یہ نیا ماڈل پچھلے طیاروں سے6میٹر طویل اور ایک میٹر چوڑا ہے۔ اس میں 6ٹن سے زیادہ سامان رکھنے کی گنجائش ہے۔ یہ اے350ایکس ڈبلیو بی طیارے کے دونوں پرایک ساتھ لیکر اڑان بھر سکتا ہے جبکہ پچھلے طیارے میں صرف ایک پر ہی لیجانے کی قوت ہوتی تھی۔