Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو کمپنی کے دو مڈ رینج اسمارٹ فونز کی تفصیلات لیک‎

ویوو کمپنی کے دو نئے اسمارٹ فونز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ اسمارٹ فونز کے کوڈ نمبر سامنے آئے ہیں۔ ایک ماڈل میں 6.2 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا جبکہ دوسرے ماڈل میں 6.2 انچ ڈسپلے کے ساتھ اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر شامل ہوگا۔ فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔دونوں اسمارٹ فونز کی پشت پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔ فنگر پرنٹ سنسر کو فون کی پشت پر شامل کیا جائے گا۔ دونوں اسمارٹ فونزکی بیٹری 3180 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔اسمارٹ فونز کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
 

شیئر: