Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس شوری ٰکا بجلی کے بلوں پر ایکشن ، محکمہ سے رپورٹ طلب

ریاض .... مجلس شوریٰ نے بجلی کے بلوں میں ہونے والے غیر معمولی اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے بجلی کمپنی سے تفصیلات طلب کرنے کےلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ عکاظ اخبار سے گفتگوکرتے ہوئے مجلس شوری ٰمیں اکنامک اینڈ پاور کمیٹی کے نگران عبدالرحمان الراشد نے کہا کہ مجلس شوریٰ آج بجلی کے غیر معمولی بلو ں کے حوالے سے کمپنی سے تحریری طور پر مخاطب ہو گی ۔ الراشد نے مزید کہا کہ مجلس شوریٰ بھی معاشرے کا حصہ ہے اور معاشرے کو مشکل درپیش ہو نے کی صورت میں مجلس کا فرض ہے کہ وہ انکے ازالے کےلئے میدان عمل میں آئے ۔ اگر بلوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور وہ غیر قانونی طور پر ہے تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ الراشد نے مزید کہا کہ مجلس کے پاس متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں لوگوں نے اضافی اور غیر معمولی بلو ں کے حوالے سے فریاد کی ہے جس پر مجلس نے ہنگامی اقدام کرتے ہوئے کمپنی کو مخاطب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 
 

شیئر: