مکہ مکرمہ: ناقابل استعمال مچھلیاں اورگوشت ضبط
مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ماتحت الشوقیہ بلدیہ کے افسران نے الکعکیہ مچھلی منڈی پر چھاپہ مار کر ناقابل استعمال مچھلیاں اور گوشت ضبط کرکے تلف کر ادیا۔ دوسری جانب البشائر کی بلدیہ کے افسران نے ریستورانوں اور کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے مار کر ناقابل استعمال کھانے پینے کی اشیاءضبط کرلیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے لگائے گئے۔ کارکن دکانوں ہی میں سونے اور رہنے کا سلسلہ بھی چلائے ہوئے تھے جبکہ کھانے کی تیاری میں استعمال ہونے والے برتن گندے پائے گئے تھے۔