Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”سنجو “ نے ریکارڈ توڑ دیئے

بالی وڈ فلم ”سنجو “ نے باکس آفس پر ریلیز کے پہلے ہی روز40کروڑ روپے کا بزنس کرکے تہلکہ مچا دیا۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ”سنجو“ جمعہ کو ریلیزکی گئی جس نے ہندوستان میں ریلیز کے پہلے ہی روز اداکار عامر خان کی فلم ”پی کے“، سلمان خان کی فلم”ریس 3“ اور ہالی وڈ فلم ”ایوینجرز: انفنٹی وار“ کو کمائی کے اعتبارسے پیچھے چھوڑ دیا ۔فلم سنجو کی کہانی او ررنبیر کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق فلم سلمان خان کی ریس تھری نے اپنی ریلیز کے پہلے روز 28.5کروڑ کمائے تھے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ رنبیر کی سنجو باکس آفس کی ریس میں سلمان خان کے کتنے ریکارڈ توڑتی ہے۔راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سنجو میں رنبیر کپورمرکزی کردار یعنی سنجے دت کے روپ نبھا رہے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں پاریش راول سمیت اداکارہ سونم کپور، منیشا کوئرالہ اور اداکار وکی کوشال شامل ہیں۔فلم 29 جون سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔
 
 

شیئر: