Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی سینیئرکرکٹر سے خوفزدہ نہیں ، سرفراز احمد

ہرارے:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ قیادت کے حوالے سے کسی سینئر کھلاڑی سے خوفزدہ نہیں اور سب سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ممکنہ طور پر قیادت سے محرومی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس تناظر میں محمد حفیظ اور شعیب ملک سے کوئی خطرہ نہیں۔ دونوں ہمارے سینیئر اور سابق کپتان ہیں اور ان کی رہنمائی کی وجہ سے بہت کچھ  سیکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔ یہی وجہ سے کہ محمدحفیظ سے دورہ زمبابوے میں اوپننگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے جذبات پر بڑی حد حد تک قابو پالیا ہے اس لئے کسی کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کا خطرہ نہیں ، ویسے بھی گراونڈ میں جو کچھ ہوتا ہے وہ کھیل کا حصہ ہے اور کسی کو اسے دل پر نہیں لینا چاہئے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ اس 3ملکی سیریز میں اپنا پہلا میچ جیت کر کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ اور دورے کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ زمبابوے کمزور ٹیم نہیں اور یہ بھی سب جانتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں رینکنگ یا روایتی پیمانوں سے کسی کی کارکردگی نہیں جانچی جا سکتی۔ میچ والے دن اچھے کھیل کے ذریعے چھوٹی ٹیمیں بھی بڑی ٹیموں کو ہرا دیتی ہیں جبکہ زمبابوے تو نسبتاً زیادہ تجربہ کار ٹیم ہے ۔ اسی طرح آسٹریلیا سے بھی اچھے مقابلوں کی توقع ہے ۔ ہم اپنی پہلی پوزیشن بچانے اور آسٹریلیا اسے حاصل کرنے کی کوشش کرے گا ۔کپتان نے واضح کیا کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے کارکردگی دکھانے کے حوالے سے پاکستان سپر لیگ اچھا پلیٹ فارم ہے لیکن ایسے کھلاڑیوں کو ترجیح دینی چاہئے جو سسٹم کے تحت آگے آئے ہیں۔

شیئر: